۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
کشمیر اعیاد شعبانیہ

حوزہ/ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں ادارۂ الزہرا (ع) ٹرسٹ کی جانب سے اعیاد شعبانیہ کی مناسبت سے ایک عظیم الشان محفل مقاصدہ کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں ادارۂ الزہرا (ع) ٹرسٹ کی جانب سے اعیاد شعبانیہ کی مناسبت سے ایک عظیم الشان محفل مقاصدہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس جشن میں وادی کشمیر کے کم از کم 30 نامور شاعروں اور ادیبوں نے شرکت کی۔

محفل کی صدارت وادی کے معروف ادیب جناب فیاض تلگامی نے کی، اس جشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، اور یہ شرف جناب انیس حیدر نے حاصل کیا۔ اس کے بعد مدعو شعراء جن میں شوکت انصاری، میر شبیر، عابد گوہر، سلیم یوسف، امتیاز انجم، گلفام بارجی اور دیگر سرکردہ شعراء نے امام حسین علیہ السلام ، حضرت عباس علیہ السلام اور امام زین العابدین علیہ السلام کے تئیں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

اس جشن کی تصاویر:جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں اعیاد شعبانیہ کی مناسبت سے عظیم الشان جشن کا انعقاد

حجۃ الاسلام مولانا غلام محمد گلزار اور نے بھی اجتماع سے خطاب کیا۔ اس موقع پر تقریب میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔

رحمتہ لِلعالمین فاونڈیشن کے چئیر مین شیخ فردوس علی اس پروگرام میں بطورِ مہمانِ خصوصی تھے۔

اپنے پیغام میں چئیرمین نے کہا کہ ہمیں زمینی سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے، لہذا ہمیں چاہئے کہ ہم امام عالی مقام کے نقشِ قدم پر چلیں، ہم تب ہی اپنی قوم میں انقلاب لاسکتے ہیں، جب امام عالی مقام کے بتائے ہوئے راستے پر عمل پیرا ہو نگے اسی وقت ہم دوسروں کی اصلاح کرسکتے ہیں، لیکن اس کام کے لئے ضروری ہے کہ ہم خود راہِ مستقیم پر ہوں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .